ملتان، ڈینگی ریڈزون علاقوں میں سرویلنس کیلئے جامع پلان تشکیل
ملتان(وقائع نگار)محکمہ صحت ملتان انتظامیہ نے شہر بھر کے ڈینگی (بقیہ نمبر40صفحہ7پر)
ریڈ زون علاقوں میں سپیشل سرویلینس کرنے کیلئے جامع پلان تشکیل دے دیا ہے۔ریڈ زون علاقوں میں بوسن ٹاون،شیر شاہ ٹاون شامل ہیں کیونکہ ان علاقوں میں پرائیویٹ ہوسٹلز،زیر تعمیر بلڈنگز،پانی کے کھڑے رہنے کی جگہ زیادہ ہیں جسکی وجہ سے ڈینگی لاروے کی بہتات ہے محکمہ صحت کی ڈینگی ٹیمیں ان علاقوں میں 1ماہ تک سرویلینس کریں گی ان علاقوں میں سپیشل سپرے کرایا جارہا ہے ڈینگی کنٹرول کرنے اور ہونے والے اقدامات پر ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسر میڈیکل سروسز ڈاکٹر فاروق احمد نے اس ضمن میں عوام سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ عوام ڈینگی کی ٹیمیوں کے ساتھ تعاون کریں اور جگہوں پر پانی کھڑا نا ہونے دیں تاکہ ڈینگی ہر موثر قابو پایا جاسکے مزید برآں پولیو کی 5 روزہ قومی مہم ملک بھر میں 21 نومبر کو شروع کی جارہی ہے جو کہ 25 نومبر تک ختم ہوگی۔