چولستان، ایگرو اکنامک زون بنانیکا فیصلہ، لاہور میں اجلاس
بہاول پور(بیورو رپورٹ، ڈسٹرکٹ بیورو) اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بارش میں اضافے کے منصوبے کے ذریعے چولستان میں خصوصی ایگرو اکنامک زون کے قیام کے لیے پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈحکومت پنجاب نے لاہور میں ایک مشاورتی اجلاس کا اہتمام (بقیہ نمبر43صفحہ7پر)
کیا۔ اجلاس میں چولستان کے لیے اسلامیہ یونیورسٹی بہاول پور کے بارشوں میں اضافے کے پروجیکٹ کے مستقبل کے روڈ میپ پر بات چیت اور حتمی شکل دی گئی۔ چیف سیکرٹری پنجاب محمد عبداللہ خان سمبل نے اجلاس کی صدارت کی۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری جنوبی پنجاب کیپٹن ریٹائرڈ ثاقب ظفر، سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ڈاکٹر محمد سہیل انور،ایڈیشنل سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ ساؤتھ پنجاب آفتاب پیرزادہ بھی شریک ہوے۔ ڈاکٹر محمد علی رضا، ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ سنٹر آف انٹرکراپنگ، ڈاکٹر محمد حیدر بن خالد، ڈپٹی ڈائریکٹر نیشنل ریسرچ سنٹر آف انٹرکراپنگ نے شرکاء کو پروجیکٹ کے مستقبل کے فوائد کے بارے میں آگاہ کیا۔ تمام شرکاء نے اس پروجیکٹ میں اسلامیہ یونیورسٹی آف بہاول پور کی خصوصی شمولیت کو سراہا اور چیئرمین پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ بورڈ نے موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے متوقع مسائل کے حل کی جانب قدم اٹھانے پر وائس چانسلر انجینئر پروفیسر ڈاکٹر اطہر محبوب کی کوششوں کی تعریف کی اور ان کے وژن کوسراہا۔