صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا حاصل پور کا دورہ، ملاقاتیں 

صوبائی وزیر تعلیم مراد راس کا حاصل پور کا دورہ، ملاقاتیں 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
حاصل پور(نامہ نگار)طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی طرف توجہ دیکر ویران گراؤنڈ آباد کرنے چاہیں مغربی یورپ نے نوجوانوں کو موبائل کی طرف راغب کر کے تعلیم اور والدین کے درمیان دوریاں پیدا کردیں ان خیالات کاا ظہار صوبائی وزیر تعلیم مراد راس، کمشنر(بقیہ نمبر44صفحہ7پر)
 بہاولپور راجہ انورجہانگیر دانش سکول حاصل پور میں آل پاکستان سالانہ سپورٹس گالہ پروگرام کے موقع پر افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہاکہ پنجاب حکومت سکولوں میں کھیلوں کے فروغ کے لیئے اور تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہی ہے تاکہ آنے والا پاکستان کا مستقبل باصلاحیت ہو انہوں نے کہاکہ سابق وزیراعظم عمران خان نے کھیلوں میں نمایاں کارکردگی دکھا کر ملک کا نام پیدا کیا آج پوری دنیا میں سیاست کے میدان میں نمایاں خدمات سرانجام دی انہوں نے کہاکہ دانش سکولوں کے بچے خوش قسمت ہیں کہ ان کا کو اس پرفتن دور میں اچھا ماحول میسر آیا جہاں پر وہ اپنی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ کھیلوں میں بھی نام پیدا کر رہے ہیں آج پاکستان سپورٹس سالانہ کھیلوں میں حاصل پور، رحیم یارخاں، چشتیاں، اٹک، راجن پور، ڈی جی خاں، میاں والی کے دانش سکول کے طلباء و طالبات نے حصہ لیا اس موقع پر منیجنگ ڈائریکٹر دانش سکول احمر ملک کے علاوہ سینئر نائب صدر پی ٹی آئی پنجاب چوہدری نعیم الدین وڑائچ، سابق ایم پی اے چوہدری احمدنواز، ملک محمدنعیم، ڈاکٹر منصورکھرل، پرنسپل سکول رانا محمداکرم، محمدنعیم رندھاوا، محمد عمر خالد، محمد عمران حنیف کے علاوہ کثیر تعدادمیں بچوں کے والدین اور معززین شہریوں نے شرکت کی آخر میں مہمانان خصوصی نے جیتنے والے طلباء و طالبات میں انعامات تقسیم کیئے۔صوبائی وزیر تعلیم پنجاب مراد راس آج بروز منگل دن 2 بجے سیکرٹری تعلیم جنوبی پنجاب کے دفتر واقع بوسن روڈ میں میڈیا ٹاک کریں گے۔ بعد ازاں 3 بجے دن وہ قلعہ کہنہ قاسم باغ سٹیڈیم میں سکولمپکس گیمز کا افتتاح کریں گے