وزیراعلی ہاؤس میں اہم بیٹھک، متحدہ اور پی پی کا معاہدے کے تحت ساتھ چلنے پر اتفاق

 وزیراعلی ہاؤس میں اہم بیٹھک، متحدہ اور پی پی کا معاہدے کے تحت ساتھ چلنے پر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک)ایم کیو ایم وفد اور پیپلزپارٹی کے وفد نے معاملات کو بات چیت اور معاہدے کے تحت لیکر چلنے پر ایک بار پھر اتفاق کرلیا، ایم کیو ایم رابطہ کمیٹی اور پیپلزپارٹی کی قیادت فیصلوں کی حتمی منظوری دے گی۔ایکسپریس نیوز کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ سے ایم کیو ایم پاکستان کے کنوینر خالد مقبول صدیقی نے وفد کے ہمراہ ملاقات کی، جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری سمیت وفاقی وزیر فیصل سبزواری، خواجہ اظہار الحسن، سابق وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم اور سابق میئر کراچی وسیم اختر شامل تھے جبکہ وزیراعلیٰ سندھ کے ساتھ صوبائی وزراء سعید غنی، شرجیل میمن، وقار مہدی اور مرتضیٰ وہاب شامل تھے۔ملاقات میں ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے درمیان ورکنگ رلیشن شپ کو مزید بہتر کرنے پر اتفاق کیا گیا، اجلاس میں کراچی کے ترقیاتی منصوبوں اور شدید بارشوں سے متاثر انفراسٹرکچر کی تعمر نو پر بھی بات چیت کی گئی۔اجلاس میں دونوں جماعتوں نے شہر کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے پر اتفاق کیا جبکہ ایم کیو ایم اور پیپلزپارٹی کے درمیان ہونے والے معاہدے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔
اتفاق

مزید :

صفحہ اول -