وفاق کی جانب سے صوبائی امور میں مداخلت ناقابل فہم اور قابل مذمت: پرویز الٰہی 

وفاق کی جانب سے صوبائی امور میں مداخلت ناقابل فہم اور قابل مذمت: پرویز الٰہی 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 
        لاہور (نیوزایجنسیاں) وزیراعلیٰ پنجاب پرویز الٰہی سے گلگت بلتستان کے وزیراعلیٰ خالد خورشید کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے امور،سیاسی صورتحال اور بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات پر تبادلہ خیال کیاگیا۔ پرویزالٰہی نے گفتگو میں کہا کہ وفاق صوبائی حکومت کے معاملات میں مداخلت کررہا ہے اوروفاق کی جانب سے صوبائی امور میں مداخلت ناقابل فہم اورقابل مذمت ہے۔ وفاق کا پنجاب اورگلگت بلتستان کے ساتھ رویہ کسی طور بھی مناسب نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان چار اکائیوں،آزاد کشمیر او رگلگت  بلتستان پر مشتمل وسائل کی دولت سے مالامال ملک ہے- ملک کی تمام اکائیاں مل کر ترقی کریں گی تو پاکستان ترقی کرے گا- وطن عزیز کوآگے لے جانے کے لئے سب کو اکٹھے چلنا ہوگا -مشترکہ کاوشوں کے ذریعے ہی پاکستان ا پنی منزل حاصل کرے گا-انہوں نے کہا کہ ہماری حکومت بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ پر عمل پیرا ہے۔وزیراعلیٰ گلگت بلتستان نے مختلف شعبوں میں تعاون پر پرویز الٰہی کا شکریہ ادا کیا۔اورانہیں گلگت بلتستان کے دورے کی دعوت بھی دی۔ وزیراعلیٰ گلگت بلتستان خالد خورشید نے کہا کہ گلگت بلتستان کے عوام کی ترقی کیلئے پنجاب حکومت کا تعاون لائق تحسین ہے۔وزیراعلیٰ چودھری پرویزالٰہی کے بین الصوبائی ہم آہنگی کے فروغ کیلئے اقدامات کو سراہتے ہیں۔دوسری جانب پرویز الٰہی نے نو شہر ورکاں میں زیادتی کے بعد 5 سالہ بچے کے قتل کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے آر پی او گوجرانوالہ سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔
پرویز الٰہی

مزید :

صفحہ اول -