عمران کے حوالے سے جاری الرٹ میں نامزد ’نور رحمان کوچی‘ سامنے آگیا

    عمران کے حوالے سے جاری الرٹ میں نامزد ’نور رحمان کوچی‘ سامنے آگیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے سے جاری تھریٹ الرٹ میں نامزد کوچی سامنے آگیا۔تاجراور کوچی قبیلے کے سربراہ نور رحمان کوچی نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس کی اورکہاکہ 18 جون کوخیبرپختونخواحکومت نے میرے نام سے تھریٹ لیٹر جاری کیا اور خط میں لکھا میں عمران خان کو قتل کرنا چاہتاہوں۔ نور رحمان کوچی کا کہنا تھاکہ مراد سعید نے پریس کانفرنس میں میرا نام لیا، مجھے افغان کہا، مرادسعیدنے4 نومبرکومجھ پرالزامات لگائیکہ میں افغانی اورسرغنہ ہوں، میں مرادسعیدسے کبھی نہیں ملا،میرے پاس انکی کوئی ویڈیوزنہیں۔انہوں نے بتایا کہ میں 40 سال سے پاکستان میں رہ رہا، اسلام آباد کا رہائشی ہوں اور 15 بچے ہیں، میرا افغانستان میں کاروبار ہے، پاکستان کی معیشت میں کردار اداکیا۔ان کا کہنا تھاکہ مجھ سے متعلق تھریٹ لیٹرمیری فیملی کیلئے خطرہ ہے، میں تاجر ہوں، اپنے قبیلے کا سربراہ ہوں۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ سپریم کورٹ مجھ سے متعلق تفتیش کریں، حکومت تحفظ فراہم کرے۔نور رحمان کا کہنا تھاکہ میرا کسی سیاسی جماعت سے کوئی تعلق نہیں، میرے خلاف کوئی ثبوت ہے تو سامنے لے آئیں، تھریٹ الرٹ میں کہاگیاکوچی نام کاشخص عمران خان کوقتل کرناچاہتاہے، مجھے جواب دیاجائے میرے خلاف یہ تھریٹ الرٹ کس نے جاری کیا؟

کوچی

سعودی

مزید :

صفحہ اول -