امریکہ میں مڈ ٹرم الیکشن کیلئے ووٹنگ آج ہو گی، مسک نے ری پبلکنز کی حمایت کر دی 

  امریکہ میں مڈ ٹرم الیکشن کیلئے ووٹنگ آج ہو گی، مسک نے ری پبلکنز کی حمایت کر ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


         واشنگٹن (مانیٹرنگ ڈیسک)امریکا میں وسط مدتی انتخابات میں ایوان نمائندگان کی 435 اور سینیٹ کی 35 نشستوں کیلئے ووٹنگ آج ہوگی۔36 ریاستوں کے گورنروں کا انتخاب بھی آج ہی ہوگا، ریاستی اسمبلیوں اور مقامی سطح پر بھی آج انتخابات ہوں گے۔ انتخابات کیلئے چار کروڑ امریکی خود یا ڈاک کے ذریعے پہلے ہی ووٹ کاسٹ کر چکے ہیں۔ دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹوئٹر کے نئے سربراہ ایلون مسک نے امریکا میں منگل کو ہونے والے وسط مدتی انتخابات کیلئے امریکیوں کو ری پبلکنز کو ووٹ دینے کا مشورہ دے دیا۔ایلون مسک نے ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں آزاد سوچ رکھنے والے ووٹرز کو مشورہ دیا کہ وہ ریپبلکن کانگریس کے لیے ووٹ دیں۔ایلون مسک کا مزید کہنا تھا کہ ری پبلکنز اور ڈیموکریٹس کے حامی کبھی دوسرے فریق کو ووٹ نہیں دیتے، آزاد ووٹرز وہی ہیں جو اصل میں فیصلہ کرتے ہیں کہ سربراہ کون ہوگا۔ 
 مڈٹرم الیکشن

مزید :

صفحہ اول -