انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 26پیسے سستا، سونا 600روپے فی تولہ مہنگا

انٹر بینک میں امریکی ڈالر مزید 26پیسے سستا، سونا 600روپے فی تولہ مہنگا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


        کراچی (مانیٹرنگ ڈیسک، نیوز ایجنسیاں) پاکستانی روپے نے نئے کاروباری ہفتے کا آغاز مضبوطی سے کیا ہے،  انٹربینک میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوگیا۔انٹربینک تبادلہ میں ڈالر 26 پیسے سستا ہوکر 221 روپے 66 پیسے  کا ہو گیا، انٹربینک میں گزشتہ روز  ڈالر 221 روپے 92 پیسے پر بند ہوا تھا۔اوپن مارکیٹ میں ڈالرکا بھاؤ مسلسل تیسرے روز تبدیل نہیں ہوا، اوپن مارکیٹ میں ایک ڈالر 227 روپے 75 پیسے کا رہا۔  ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوگیا۔سندھ صرافہ بازار جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونیکی قیمت 600 روپے بڑھ کر ایک لاکھ 51 ہزار 800 روپے ہوگئی۔10گرام سونا 514 روپیمہنگا ہوکرایک لاکھ 30 ہزار144 روپے کا ہے جبکہ عالمی صرافہ میں سونیکا بھاؤ 5 ڈالرکم ہوکر1676 ڈالرفی اونس ہے۔
ڈالر

مزید :

صفحہ اول -