حکومت مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ کرے،خورشید احمد

 حکومت مہنگائی کے پیش نظر تنخواہوں میں اضافہ کرے،خورشید احمد

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


 لاہور(پ ر) حکومت ضروریات زندگی کی اشیاء کی کمرتوڑ مہنگائی دور کرتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنوں میں جلد اضافہ کرے، کارکنوں کو کام پر آئے دن المناک حادثات اور پیشہ وارانہ بیماریوں میں اضافہ کو  روک کر کارکنوں کی جان وصحت کا تحفظ یقینی بنائے - عارضی و کنٹریکٹ ملازمین کو جلد مستقل کیاجائے  یہ قرار دادیں بختیار لیبر ہال میں ہونے والی آل پاکستان فیڈریشن آف ٹریڈیونینز(رجسٹرڈ) کی قومی مندوبین کانفرنس میں عبدالطیف نظامانی صدر فیڈریشن نے منظور کیں۔ آئندہ دو سالوں کے لئے عہدیداران فیڈریشن کا انتخاب بھی کیا گیا بعد ازاں محنت کشوں نے اپنے مطالبات کے حق میں زبردست ریلی نکالی۔ جنرل سیکرٹری خورشیداحمد  نے خطاب کرتے ہوئے محنت کشوں سے پْرزور اپیل کی کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد قائم رکھتے ہوئے اپنے حقوق کی جدوجہد کو کامیاب کریں تاکہ سماج میں انصاف ومساوات، باوقار  روزگار اور علم وہنر اور محنت کی عزت پر مبنی نظام قائم ہو - ریلی میں حا جی عبدالجبار(فیصل آباد)، غلام دستگیر میتلا (ملتا ن)، سید سجادحسین گردیزی (راو لپنڈ ی)،محبوب الرحمن (کر اچی)،عبدالطیف نظاما نی (سندھ)، حاجی محمد رمضان اچکز ئی (بلوچستا ن)،  گوہر تا ج، اقبال خان (خیبرپختونخواہ)، حاجی محمد یونس، اْسامہ طارق، اکبر علی خان، خوشی محمدکھوکھر، چو ہد ر ی فیاض احمد، صلاح الدین ایوبی،نصیر الدین ہمایوں،حسن منیر بھٹی، نوشیر خان،مظفر متین نے بھی شرکت کی-