ریونیو ہیڈ کوارٹر کی قدیم عمارت کا مرمت کا منصوبہ،20کروڑ لاگت آئیگی

ریونیو ہیڈ کوارٹر کی قدیم عمارت کا مرمت کا منصوبہ،20کروڑ لاگت آئیگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(اپنے نمائندہ سے)پنجاب حکومت کو پنجاب کے ریونیو ہیڈکوارٹر کی سو سالہ قدیم خستہ حال عمارت کی مرمت کا خیال آ ہی گیابورڈ آف ریونیو پنجاب کی سو سالہ خستہ حال تاریخی عمارت کی تعمیر و مرمت کا منصوبہ مکمل کر لیا گیابورڈ آف ریونیو پنجاب انارکلی اور فرید کورٹ ہاؤس کی تعمیر و مرمت کا تخمینہ 20 کروڑ روپے لگایا گیا ہے خستہ حال عمارت، جراثیم زدہ بیت الخلا کی وجہ سے افسران و ملازمین  مشکلات کا سامناتھا۔بورڈ آف ریونیو پنجاب کی عمارت کے سول ورکس پر 8 کروڑ 42 لاکھ روپے،سولر پینلز کی تنصیب پر 3 کروڑ روپے خرچ ہونگے، فرنیچر پر ایک کروڑ 60 لاکھ خرچ ہونگے،2 کروڑ روپے سے جنریٹرز خریدے جائیں گے۔ 70 لاکھ روپے سے ایئر کنڈیشنز لگائے جائیں گے سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو پنجاب زاہد اختر زمان کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دے دی گئی اجلاس میں سیکرٹری ریونیو اشتیاق چوہدری، سینئر چیف پبلک بلڈنگز عمران خان، عیسیٰ، عاصم رضا، شیراز حسن اور فہد نوید نے شرکت کی۔