بیکن ہاؤس کے فلیگ شپ ایونٹ کا 15واں ایڈیشن اختتام پذیر
لاہور(پ ر)ملک میں نجی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے نیٹ ورک بیکن ہاؤس کے فلیگ شپ ایونٹ ' اسکول آف ٹومارو (ایس او ٹی) کانفرنس کا 15واں ایڈیشن کامیابی سے اختتام پذیر ہو گیا جس کا موضوع 'گارڈیئنز آف دی فیوچر' رکھا گیا تھا۔اس تین روزہ کانفرنس میں تعلیم، صحت، کھیل، سماجی اور ماحولیاتی ترقی شعبوں سے تعلق رکھنے والے 150 سے زیادہ عالمی اور مقامی رہنماؤں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا جن میں تعلیمی ماہرین، سینئر مشیران، سفارت کار، پالیسی ساز اور مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والے افراد شامل تھے۔ بیکن ہاؤس گروپ کے سی ای او قاسم قصوری کے زیر انتظام، پینل میں سنتھیا گائر، ڈاکٹر جان سراج بلیچفورڈ، راشد رانا، اور ڈاکٹر فیصل خان شامل تھے۔فرینکلن کووی ایجوکیشن کے صدر اور مشہور کتاب 'دی 7 ہیبٹس آف ہائلی ایفیکٹو ٹینز' کے مصنف مسٹر شان کووی کا طالب علموں کے ایک گروپ سے ان لازوال عادات کے بارے میں انٹرویو کیا گیا۔ تین دنوں کے دوران 40 سے زائد سیشنز منعقد کیے گئے جن میں ایسی کمیونٹیز کی تعمیر پر توجہ مرکوز کی گئی جو بچوں کے حقوق کا تحفظ کرتی ہیں۔ اس کانفرنس کے ذریعے عالمی سطح پر تنقیدی سوچ رکھنے والے افراد کو فروغ دیا گیا۔ ٹی وی اینکر سدرہ اقبال کے زیر انتظام ایک سیشن میں بات کی گئی کہ کس طرح معاشی، آب و ہوا اور توانائی کے بحرانوں نے وسائل اور آمدنی کی تقسیم کے لحاظ سے پوری دنیا میں مجموعی عدم مساوات کو جنم دیا ہے۔کانفرنس کے بارے میں بات کرتے ہوئے ایس او ٹی ایونٹس چیئر اور بیکن ہاؤس کے سی ای او قاسم قصوری نے کہا کہ ''ہم شرکاء، مندوبین اور مقررین کے درمیان نہ صرف سیشن کے دوران بلکہ اس کے بعد ہونے والی گفتگو اور فکر انگیز بات چیت سے بہت خوش ہیں۔15ویں ایس او ٹی کانفرنس کے اہم رہنما ؤں میں یوسف کیرائی، ڈاکٹر گر گراؤس، ڈاکٹر سارہ بیکر، ڈاکٹر نعیم ظفر، ونیزہ احمد، ڈاکٹر عبدالحمید، وجاہت ملک، حرا یوسفزئی اورسائیں کنیز شامل تھے۔