پیرا میڈیکل سٹافیسوسی ایشن وفد کی ایم ایس میو ہسپتال کیساتھ ملاقات
لاہور(سٹی رپورٹر) پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن لیڈی ایچی سن ہسپتال یونٹ کے نومنتخب عہدیداران کی صوبائی صدر محمد ارشد بٹ کی قیادت میں ایم ایس میو ہسپتال منیر احمد ملک سے ملاقات۔ ایم ایس کو لیڈی ایچی سن ہسپتال کا ایڈیشنل چارج سنبھالنے پر مبارکباد اور مٹھائی تقسیم کی گئی۔وفد میں ضلعی چیئرمین پیرا میڈیکس تنویر بٹ، صدر میو ہسپتال یونٹ راناابوبکر، صدر لیڈی ایچی سن ہسپتال یونٹ محمد ساجد، جنرل سیکرٹری سلمان خان، چیئرمین چودھر ی رمضان، صدر سروسز ہسپتال یونٹ مہر اویس، چیئرمین محمد ندیم و دیگر شریک تھے۔ اس موقع پر ملازمین کے مسائل اور مطالبات پر بھی تفصیلی گفتگو کی گئی جس ایم ایس نے ملازمین کے مسائل حل کروانے کے لئے ہر ممکن اقدامات کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ دوسری جانب پنجاب پیرا میڈیکل سٹاف ایسوسی ایشن کے عہدیداران نے ملازمین اور مریضوں کی خدمت کا سلسلہ جاری رکھنے کا عزم کیا۔