خاتم الانبیاء حضرت محمد ؐ کی محبت جزو ایمان ہے،مولانا عبدالرؤف مکی
لاہور (پ ر)انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ ورلڈ کے مرکز ی نائب امیرمولا ناعبدلرؤف مکی، انٹرنیشنل ختم نبوت موومنٹ پاکستان کے سیکرٹری جنرل صاحبزادہ مولانا زاہد محمود قاسمی اور صاحبزادہ پیر جی خالد محمود قاسمی نے مرکزی جامع مسجد گول میں منعقدہ محفل حمد و نعت سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اردو شعراء نے عقیدہ ختم نبوت کے تحفظ کیلئے اپنی شاعری میں امت مسلمہ کے جذبات کی بھرپور ترجمانی کی،، خاتم الانبیاء حضرت محمد ؐ کی محبت جزو ایمان ہے اس کے بغیر ایمان کا تصور بھی نہیں کیا جاسکتا انہوں نے کہا کہ،نعت پڑھنے والے خالق اور مخلوق میں فرق و امتیاز کو ملحوظ خاطر رکھیں،انہوں نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ پاکستان عالم اسلام کی امیدوں کا مرکز ہے دنیا کے مسلم ممالک کی پاکستان سے بڑی امیدیں وابستہ ہیں امت مسلمہ اپنی صفوں میں اتحاد برقرار رکھیں پاکستانی قوم کے اندر بے شمار صلاحیتیں اور دین اسلام پر مر مٹنے کا جذبہ بھی موجود ہے پاکستان میں نظام مصطفی اور قرآن وسنت پر مبنی قانون سازی نافذ ہوجائے تو پورے ملک میں کوئی ایک شخص بھی بے روزگار نہیں رہ سکتا،تقریب میں مولانا شاہد عمران عارفی چیئرمین بزم حسان پاکستان سید عزیز الرحمان شاہ صدر بزم حسان پاکستان قاری ظفر شہزاد حافظ محمد وسیم نوازحافظ حسن افضال صدیقی مولانا عزیز الرحمن رحیمی مولانا یوسف فاروقی مولانا سلیمان مولانا رب نواز مولانا سعید احمد مدنی صاحبزادہ حسین احمد قاسمی مولانا عثمان حنیف حافظ محمدابوبکر ڈاکٹر محمد ندیم الحاج محمد اسماعیل حافظ مقبول احمدمولانا عابد فاروقی مولانا نعیم طلحہ مولانا ساجد نعیم مولانا عمر فاروق سمیت دیگر علماء و مشائخ نے شرکت کی۔