منشیات فروشوں اورڈیلروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری
پشاور(سٹی رپورٹر) ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن ظفرالاسلام خٹک کی ہدایت پر صوبہ بھر میں منشیات فروشوں، ڈیلروں اور سہولت کاروں کے خلاف کریک ڈاؤن کا سلسلہ جاری ہے، اس سلسلے میں ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن آفیسر (کاؤنٹر نارکوٹکس آپریشنز) زاہد اقبال خان کی زیر سربراہی اور سرکل آفیسر پشاور ریجن خالد خان کی زیرنگرانی رسول رحمان خٹک SHO تھانہ ایکسائز پشاور ریجن اور سربلند خان نے بمعہ لیڈی کانسٹیبل نرگس و دیگر نفری خفیہ اطلاع پر حاجی کیمپ سٹاپ جی ٹی روڈ پر مخبر شدہ لیڈی سمگلر کی بذریعہ لیڈی کانسٹیبل تلاشی کے دوران پرس سے دو عدد پیکٹ (2000 گرام) آئس برآمد کی، ملزمہ عائشہ صدیقہ ولد محمد اسلم ساکن علامہ اقبال کالونی راولپنڈی کینٹ تحصیل و ضلع راولپنڈی کو موقع پر گرفتار کر کیمزید تفتیش کیلئے تھانہ ایکسائز پشاور ریجن میں رسول رحمان خٹک SHO تھانہ کی مدعیت میں مقدمہ درج کر دیا گیا۔ سیکریٹری محکمہ ایکسائز عدیل شاہ اور ڈائریکٹر جنرل محکمہ ایکسائز ظفرالاسلام خٹک نے متعلقہ عملے کی کاروائی کو سراہتے ہوئے عملے کو شاباسی دی، انھوں نے کہا کہ منشیات فروشوں کیساتھ آہنی ہاتھوں سے نمٹا جائیگا۔