مردان، 4 ڈای ایس پیز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات

 مردان، 4 ڈای ایس پیز کے تبادلوں اور تعیناتیوں کے احکامات

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


مردان (بیورورپورٹ)ریجنل پولیس آفیسر مردان محمد علی خان نے 4 ڈی ایس پیز کے تبادلوں و تعیناتیوں کے احکامات جاری کئے ہے ریجنل پولیس آفس مردان کی جانب سے جاری کردہ اعلامیہ کے مطابق سب ڈویژنل پولیس آفیسر تخت بھائی آیاز محمود کو ڈی ایس پی ٹریفک مردان جبکہ تعیناتی کے منتظر ایکٹنگ ڈی ایس پی بشیر احمد کو ایس ڈی پی او تخت بھائی، ڈی ایس پی ٹریفک محمد فاضل کو ریجن آفس مردان جبکہ کوثر خان کو ایکٹنگ ڈی ایس پی سکیورٹی نوشہرہ تعینات کردیا گیا ہے۔