مردان کے مختلف علاقوں   میں بجلی بندرہے گی

مردان کے مختلف علاقوں   میں بجلی بندرہے گی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(نیوز رپورٹر)ضروری اور ناگزیرمرمت کی وجہ سے220 کے وی مردان گر ڈ سٹیشن سے بجلی کی فراہمی 8 نومبرصبح9 بجے سے دوپہر 3بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی ٹاؤن, گجو خان عید گاہ, سٹی 2,پار ہوتی, نیو بغدادہ, نواں کلے, احمد آباد, شیخ ملتون, انڈسٹریل, ایکسپر س, محبت آباد, فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔ 132 کے وی مظفر آباد - رام پورہ ٹرانسمشن لائن   سے بجلی کی فراہمی 8 نومبرصبح9 بجے سے  شام 5بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے 132 کے وی بالاکوٹ, نوسیری, مظفرآباد گرڈ سے منسلک گیارہ کے وی فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔ 132 کے وی گھمبٹ گر ڈ سٹیشن   سے بجلی کی فراہمی 8 نومبرصبح8 بجے سے دوپہر 2بجے تک بندرہے گی جس کی وجہ سے گیارہ کے وی خوشحال گھر, پٹیالہ, سیاب,  فیڈرز کے صارفین متاثر ہوں گے۔