وی سیز سرٹیفکیٹس اجراء‘ اضافی رقوم برداشت نہیں‘ ارشد خان

وی سیز سرٹیفکیٹس اجراء‘ اضافی رقوم برداشت نہیں‘ ارشد خان

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


پشاور(سٹی رپورٹر)محکمہ بلدیات و دیہی ترقی خیبرپختونخوا کی طرف سے نئے قائم کردہ تحصیل چمکنی، شاہ عالم اور متھرا کے نو تعینات اسسٹنٹ ڈائریکٹر ملک ارشد خان نے تعارفی اجلاس میں تحصیل سپروائزر، فوکل پرسنز اور ولیج کونسل کے سیکرٹریز کو سختی سے ہدایات دی ہیں کہ برتھ، ڈیتھ اور میرج سرٹیفیکیٹس میں عوام سے حکومت کی طرف سے مقررہ فیس کی وصولی یقینی بنائی جائے اور اضافی فیس کی وصولی کسی صورت برداشت نہیں کی جائیگی۔کرپشن ایک قومی جرم ہے اور اس کو جڑ سے ختم کرنے کیلئے عملی اقدامات اٹھائیں گے۔ ملک ارشد خان نے مزید احکامات جاری کئے کہ تمام سٹاف اپنی حاضری کو یقینی بنائے اور خصوصاً ویلیج اور نیبرہوڈ کونسلوں میں سیکرٹریز اور نائب قاصدین کی غیر حاضری، غیر سنجیدگی، عوامی نمائندگان اور عوام سے بد اخلاقی کسی صورت قابل معافی نہیں ہوگی۔