ڈیرہ،نیٹ کی کامیاب کارروائی،14 کلو سے زائد چرس برآمد
ڈیرہ اسماعیل خان (بیورورپورٹ)ڈیرہ پولیس کی جانب سے منشیات اسمگلنگ کے خلاف کامیاب کارروائی، 14 کلوگرام سے زائد چرس برآمد۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈیرہ نجم الحسنین لیاقت کی ہدایت اور ایس ڈی پی او درازندہ صغیر گیلانی کی قیادت میں ایس ایچ او مغل کوٹ رحمت اللہ خان ہمراہ نارکوٹکس ایریڈکشن ٹیم (NET) نے منشیات اسمگلنگ کے خلاف بڑی اور کامیاب کارروائی عمل میں لائی ہے۔مغل کوٹ چیک پوسٹ پر ایس ڈی پی او درازندہ صغیر گیلانی اور ایس ایچ او مغل کوٹ رحمت اللہ خان ہمراہ نارکوٹکس ایریڈکشن ٹیم (NET) ناکہ بندی کیے ہوئے تھے کہ اسی دوران ایک چنگچی رکشہ جو کہ براستہ ڑوب ڈیرہ روڈ، ڈیرہ اسماعیل خان آرہا تھا کو روکا گیا تو رکشہ ڈرائیور نے دریافت کرنے پر اپنا نام حضرت اللہ ولد پیر غلام قوم مروت سکنہ وانڈہ لالی تحصیل پہاڑپور بتایا۔رکشہ ڈرائیور کو مشکوک پاکر چنگچی رکشہ کو مکمل طور پر چیک کیا گیا تو رکشے میں دھاتی پلیٹس کی مدد سے خفیہ طور پر چھپائے گئے 12 عدد چرس کے پیکٹ برآمد ہوئے جن کو موقع پر بذریعہ ڈیجیٹل سکیل وزن کیا گیا تو مجموعی طور پر چرس کی مقدار 14.4 کلو گرام برآمد ہوئی جس کو فوری طور پر قبضہ میں لے کر ملزم کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کر لیا گیا۔