شاہ عالم،زبانی تکرار پر فائرنگ سے ایک شخص زخمی
پشاور (کرائم رپورٹر)داؤ دزئی پولیس سٹیشن کی حدود شا ہ عالم کلے میں زبا نی تکرار پر مسلح شخص کی فائر نگ سے شہری زخمی ہو گیا واقعا ت کے مطابق گزشتہ روز مجرو ح طاہر ولد غلام حیدر سکنہ شاہ عالم نے رپورٹ درج کرا تے ہوئے پولیس کو بتایا کہ اسکا ملزم سفیر گل ولد خا ئستہ گل سکنہ شاہ عالم کیسا تھ زبا نی تکرا ر ہو ئی جس پر ملزم نے اسکو فائر نگ کر دی جسکے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا جنہیں تشویشنا ک حالت میں لیڈ ی ریڈ نگ ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ ملزم جائیو قو عہ سے فرار ہو گیا پولیس نے ملزم کیخلاف مقد مہ درج کر کے تفتیش شرو ع کر دی ہے۔