فیروزوالہ: ڈکیتی چوری کی وار داتیں، مزاحمت پر خاتون سمیت 3افراد زخمی
فیروزوالہ(نامہ نگار) ڈکیتی،راہزنی اور چوری کی متعدد وارداتوں میں ڈاکوؤں نے مزاحمت پر خاتون سمیت 3 افراد کو زخمی کر دیا تھا ڈاکو لاکھوں روپے مالیت کے زیورات، نقدی، گاڑیاں اور دیگر قیمتی سامان لوٹ کر لے گئے بتایا گیا ہے کہ لاہور روڈ کی آبادی کوٹ عبدالمالک کے قریب ڈاکوؤں نے دکاندار نیامت علی کو روک کر لوٹ لیا مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا ڈاکوفرار ہوگئے لاہور روڈ کی آبادی خان پور نہر کے قریب ڈاکووں نے بینک ملازم اسد علی بٹ کو روک کر لو ٹ لیا ڈاکو اس سے لیپ ٹاپ موٹر سائیکل اور نقدی چھین کر لے گئے تبہ رحمت کے قریب ڈاکو وں واردات میں ناکامی پر گولی مار کر خاتون نذراں بی بی کو زخمی کر دیا ڈاکووں میں ا یاز احمد کو روک کر لوٹ لیا اور مزاحمت پر اسے گولی مار کر زخمی کر دیا لاہور روڈ کی آبادی اقبال ٹاون کے قریب ڈاکوؤں نے ایک فیکٹری کے مالک عاقب علی کو روک کر لوٹ لیا اس سیساڑھے5لاکھ روپے کی رقم چھین کر لے گئے شرقپور روڈ قلعہ شریف ڈاکو وں نے ناکہ لگا کر 6 راہگیروں کو روک کر لوٹ لیا ان سے نقدی موبائل چھین لیے۔