ترک حکومت نے عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کردی

ترک حکومت نے عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کردی
ترک حکومت نے عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کردی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

 لاہور (ویب ڈیسک)  ترکیہ کی حکومت نے مارچ کے دوران کنٹینر پر فائرنگ سے زخمی سابق وزیراعظم عمران خان کو اپنے ملک میں علاج کی پیشکش کردی۔

لاہور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رہنما شاہ محمود قریشی نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے ان ممالک کا شکر گزار ہوں جنہوں ںے عمران خان کی خیریت دریافت کی، ترکی کے وزیر خارجہ سے بات ہوئی ہے انہوں ںے پیشکش کی ہے کہ اگر عمران خان علاج کے لیے ترکی آنا چاہتے تو انہیں تمام سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

ان کا مزید کہنا تھاکہ چوہدری پرویز الہی ایک سے زائد بار کہہ چکے ہیں کہ وہ عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں، ان پر شک کرنے کی کوئی گنجائش نہیں۔انہوں نے کہا کہ پرویز الہی نے عمران خان کو گجرات میں میزبانی کی دعوت دی، گجرات میں انہوں نے میزبانی کرنی تھی تاہم ایک عنصر ہے جو اس بات کو دوسرا رنگ دے رہا ہے، اگر اس تحریک سے کسی کو فائدہ ملنا ہے تو اس ملک کے عوام کو ملے گا۔

مزید :

قومی -