روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ڈپازٹس میں ریکارڈ اضافہ

روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ڈپازٹس میں ریکارڈ اضافہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اسٹاف رپورٹر)اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ڈپازٹس 5 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے ہیں۔تفصیلات کے مطابق اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق اکتوبر میں روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ڈپازٹ میں 14 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز کا اضافہ ہوا ہے۔اسٹیٹ بینک نے کہاکہ روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ ڈپازٹس 5 ارب 29 کروڑ 50 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔اکتوبر 2022 میں روایتی بینکاری ڈپازٹ 1 ارب 72 کروڑ 20 لاکھ ڈالر ہوگئے، اسلامک بینکاری ڈپازٹ 1 ارب 62 کروڑ 20 لاکھ ڈالر پر پہنچ گئے۔اسٹیٹ بینک نے کہاکہ اسٹاک مارکیٹ میں 10 لاکھ ڈالر اضافے سے 4 کروڑ 60 لاکھ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔

مزید :

صفحہ اول -