نیب نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردیں
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)قومی احتساب بیورو(نیب )نے عمران خان کے خلاف توشہ خانہ کیس کی تحقیقات شروع کردیں۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق نیب نے کابینہ ڈویژن اورسرکاری توشہ خانہ سے عمران کان کے تحائف کا ریکارڈ حاصل کرلیا،نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کا تحائف لیتے ہوئے اشیا کے کم ریٹ لگائے جانے کا انکشاف ہوا ہے۔
نیب ذرائع کے مطابق عمران خان کی توشہ خانہ سے 3 گھڑیوں کی خریداری پر رپورٹ بھی مشکوک قراردیدی گئی،عمران خان کی جانب سے 3 قیمتی گھڑیوں کی انڈر انوائسنگ کا انکشاف ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق عمران خان کا رقوم کی ادائیگی بھی کسی اور کے اکاﺅنٹ سے کرنے کا انکشاف ہواہے،نیب نے کابینہ ڈویژن اور توشہ خانہ کے افسران کا ابتدائی بیان قلمبند کرلیا۔