بیٹی فروخت کرنے والی خاتون گرفتار
حافظ آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) حافظ آباد میں پولیس نے بیٹی فروخت کرنے والی خاتون کو گرفتار کر لیا۔ نجی ٹی وی چینل 24نیوز کے مطابق ملزمہ سمیرا نے 5لاکھ روپے کے عوض 40سالہ سلیمان نامی شخص کے ہاتھ اپنی بیٹی کو فروخت کیا تھا۔ اس شخص نے لڑکی کے ساتھ شادی کر لی تھی۔
بتایا گیا ہے کہ سلیمان لڑکی کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناتا تھا۔ پولیس نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ ڈی پی او نے بھی اس واقعے کا نوٹس لیتے ہوئے ایس ڈی پی او صدر سرکل سے رپورٹ طلب کر لی ہے۔ ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ”اس طرح کے لوگوں کے خلاف سخت ایکشن لیا جائے گا۔ اس واقعے میں ملوث تمام ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔“