کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی

کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی
کراچی کے شہریوں کے لیے بجلی مہنگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)کراچی کے عوام کیلئے بجلی 51 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی ،نیپرا نے حکومتی درخواست پر بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دیدی،بجلی قیمت میں اضافہ یونیفارم ٹیرف کی مد میں کیاگیا۔
نجی ٹی وی چینل ایکسپریس نیوز کے مطابق نیپرا حکام کا کہناہے کہ کراچی کے صارفین سے ستمبر تا نومبر کے بلوں میں وصولی ہوگی ،کے الیکٹرک کی سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ 3 روپے 55 پیسے بنتی ہے ، عوام 51 پیسے فی یونٹ کے حساب سے ادا کریں گے ،حکومت 3 روپے 4 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے گی ۔
حکام کا مزید کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو 291 ارب روپے سالانہ سبسڈی دے رہی ہے ،کراچی کے صارفین کو بجلی فی یونٹ43 روپے 38 پیسے میں پڑتی ہے ،حکومت 17 روپے 29 پیسے فی یونٹ سبسڈی دے رہی ہے ،صارفین کو 29 روپے 9 پیسے میں بجلی دی جاتی ہے ۔