پولیس فورس سی سی پی او لاہورکے احکامات ماننے کی پابند نہیں،فوری چارج چھوڑنا ہوگا، عطا اللہ تارڑ
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیراعظم کے معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہاہے کہ سی سی پی او لاہورکو معطلی کی درخواست مسترد ہونے پر فوری طور پر چارج چھوڑنا ہوگا، پولیس فورس اب ان کے احکامات ماننے کی پابند نہیں، ان کے جاری کئے ہوئے تمام احکامات غیر قانونی ہوں گے۔
نجی ٹی وی چینل ہم نیوز کے مطابق معاون خصوصی عطا اللہ تارڑ نے کہاکہ سی سی پی او لاہور نے اپنی معطلی کے خلاف لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی تھی، سی سی پی او لاہور کی درخواست نا قابل سماعت قرار دے کر مسترد کر دی گئی ہے، سی سی پی او کو فوری طور پر چارج چھوڑنا ہو گا۔
عطا اللہ تارڑنے کہاکہ پولیس فورس اب ان کے احکامات ماننے کی پابند نہیں، ان کے جاری کئے ہوئے تمام احکامات غیر قانونی ہوں گے، ان کاکہناتھا کہ یہ عمران خان کی ذاتی فورس نہیں کہ جو دل میں آئے کریں۔