عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر اندراج کی رپورٹ سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں جمع کرادی۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق آئی جی پنجاب نے عمران خا ن پر حملے کی ایف آئی اندراج کی رپورٹ جمع کرا دی،رپورٹ میں کہاہے سپریم کورٹ کے حکم کی روشنی میں مقدمہ درج کر لیاگیا ،مقدمہ وزیر آباد کے سٹی پولیس سٹیشن میں درج کیاگیا ہے ، رپورٹ میں مزید کہا گیاہے کہ مقدمے میں دفعہ 302 ،324 کیسات دہشتگردی کی دفعات بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ آف پاکستان نے گزشتہ روز آئی جی پنجاب فیصل شاہکار کو 24 گھنٹوں میں عمران خان پر حملے کی ایف آئی آر درج کرنے کا حکم دیدیا تھا ۔