بابر اعظم پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بطور اوپننگ بیٹسمین بہترین چوائس ہیں، ایڈم گلکرسٹ
سڈنی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ پاکستان کرکٹ ٹیم کےکپتان بابر اعظم کے حق میں بول پڑے ہیں ، ان کا کہنا ہے کہ بابر پاکستان کرکٹ ٹیم کیلئے بطور اوپننگ بلے باز بہترین چوائس ہیں ۔
آسٹریلیا میں جاری ٹی20 ورلڈکپ کے دوران میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق آسٹریلوی کرکٹر ایڈم گلکرسٹ نے کہا کہ بابراعظم کا اسوقت مشکل وقت چل رہا ہے لیکن پاکستان کیلئے وہ اوپننگ میں بہتر چوائس ہیں، ٹی20 ورلڈکپ میں فیورٹ ٹیم کے حوالے سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ پہلے سے پیشگوئی کرنا مشکل کام ہے، البتہ پاکستان نے سیمی فائنل میں پہنچنے کیلئے اپنی امیدوں کو روشن رکھا، مجھے لگتا ہے کہ ان کے پاس اچھا چانس ہے۔