خیبر،سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، فائرنگ سے دہشتگردکمانڈر ہلاک،فوجی جوان شہید
راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)ضلع خیبر کے علاقے شکاس میں سیکیورٹی فورسزکے آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں دہشتگرد کمانڈرلیاقت علی عرف شاہین ہلاک ہو گیا،آپریشن میں ایک فوجی جوان نے بھی جام شہادت نوش کیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگردلاپتہ افراد کی فہرست میں بھی شامل تھا،ہلاک دہشتگردی سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمدہوا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق ہلاک دہشتگرد سیکیورٹی فورسز پر حملوں، ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں ملوث تھا۔آئی ایس پی آر کے مطابق فائرنگ کے تبادلے میں سپاہی سلیم خان شہیدہو گیا،28 سالہ سلیم خان شہید کا تعلق صوابی سے تھا ۔