"سلمان خان کی اتنی بڑی مداح ہوں کہ بچپن میں انکے کارڈز خریدتی تھیں"، حمائمہ ملک

"سلمان خان کی اتنی بڑی مداح ہوں کہ بچپن میں انکے کارڈز خریدتی تھیں"، حمائمہ ...
سورس: @instagram/humaimamalick

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستانی معروف اداکارہ حمائمہ ملک نے انسٹاگرام لائیو کے ذرئعے انٹرویو دیتے ہوئے اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سےمختلف تجربات شیئر کئے۔

تفصیلات کے مطابق اداکارہ حمائمہ ملک نے انسٹاگرام لائیو  ویڈیو کے ذریعے بھارتی صحافی فریدون شہریار کو انٹرویو دیتے ہوئے  اپنی ذاتی زندگی کے حوالے سے مختلف تجربات شیئر کیے۔ اپنی ذہنی حالت کے بارے میں حمائمہ کا کہنا تھا کہ "لوگ سمجھتے ہیں کہ میں حمائمہ ملک ہوں ، لیکن آپ دل سے بھی افسردہ ہوسکتے ہیں کوئی پوچھ کہ آپ کیسی ہو ؟ یا اگر کوئی یہ بھی کہہ دے کہ میں تمہارے ساتھ ہوں تو یقین کیجیے کہ دل بہت اچھا ہو جاتا ہے "۔حمائمہ ملک نے کہا کہ "انہوں نے 14 برس کی عمر سے کام کرنا شروع کیا ، یہاں تک کہ اپنے بچپن کو بھی انجوائے نہ کرسکیں "۔ انٹرویو کے دوران حمائمہ ملک نے کہا کہ" ان سب چیزوں نے میرے اندر کی حمائمہ کو کھو دیا ۔ ہمارے والدین نہیں سمجھ پاتے لیکن صحیح وقت پر اگر والدین سمجھ جائیں تو دل کا خالی پن نہیں رہتا "۔حمائمہ نے بتایا کہ "وہ چھ بہن بھائی ہیں اور انہوں نے اپن تمام بہن بھائیوں کی کفالت کی "۔

اداکارہ نے اپنی دلی کیفیت سے متعلق بات کرتے ہوئے کہا کہ' دل کا خالی پن ٹھیک نہیں ہے"۔  انہوں نے کہا کہ "کبھی تو ذہنی کیفت اتنی خراب بھی ہوجاتی ہے کہ دل ہی نہیں کرتا کہ بستر سے بھی اٹھو "۔ حمائمہ نے بتایا کہ "ان کا ایک مسئلہ یہ بھی ہے کہ انہیں نیند نہیں آتی ۔ اپنی مرضی سے نیند لینے والوں کو حمائمہ نے خوش قسمت ترین قرار دیا کیونکہ ان کو جب وہ چاہتی ہیں تو نیند نہیں آتی "۔ حمائمہ نے کہا کہ "جب لوگ کہتے ہیں اس کو کیا یہ تو حمائمہ ملک ہے مگر وہ نہیں جانتے کہ ہم اندر سے کتنا خالی ہیں" ۔

انٹرویو میں صحافی کے سوال پر کہ "آپ کے قریب کونسا کردار ہے "مولاجٹ" میں" دارو" کا یا "بول" فلم میں "زینب "کا ؟؟" جس کے جواب میں حمائمہ نے کہا کہ" زینب کا کردار ان کے قریب ترین ہے" ۔ انہوں نے کہا کہ "بول کے سیٹ کے دوران انکی طلاق ہو رہی تھی"۔ حمائمہ نے بتایا کہ "وہ پریشان تھیں تو شعیب منصور نے کہا کہ تمہارے پاس دو راستے ہیں یہ تمہار ی مرضی ہے کہ تم کس دروازے کو کھولو گی"۔

اداکارہ حمائمہ ملک نے بتایا کہ "وہ سلمان خان کی بہت بڑی فین ہیں" ۔ ان کا کہنا تھا کہ "بچپن میں سکول کے لیے دی جانے والی جیب خرچ میں وہ ایک روپیہ بچا کر سلمان خان کے کارڈز خریدیں تھیں"۔ حمائمہ نے انکشاف کیا کہ" ان کی اوران کے بھائی فیروز خان کی لندن میں جب سلمان خان سے ملاقات ہوئی ۔ اس ملاقات میں انہوں نے سلمان خان کو بتایا کہ میں نے اپنی جیب خرچ سے آپ کے کارڈز خریدے"۔ جس پر سلمان خان نے جواب دیا کہ" کیا تم مجھ سے اب وہ پیسے وصول کرنا چاہتی ہو ؟"

مزید :

تفریح -