سیاسی بحث جھگڑے میں تبدیل، خیبرپختونخوا میں موٹروے انٹرچینج پر بس روک کر مسافر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا

سیاسی بحث جھگڑے میں تبدیل، خیبرپختونخوا میں موٹروے انٹرچینج پر بس روک کر ...
سیاسی بحث جھگڑے میں تبدیل، خیبرپختونخوا میں موٹروے انٹرچینج پر بس روک کر مسافر کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا
کیپشن: File Photo

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

پشاور (مانیٹرنگ ڈیسک) حالیہ سالوں میں پاکستان کی سیاست میں عدم برداشت اتنی بڑھ گئی ہے کہ لوگ باپ بیٹوں کو بھی ایک دوسرے کا گریبان پکڑے دیکھ رہے ہیں۔اس المناک واقعے ہی کی مثال لیجیے کہ گزشتہ روز خیبرپختونخوا میں سیاسی عدم برداشت کے نتیجے میں ایک بس مسافر موت کے گھاٹ اتار دیا گیا ہے۔ نیوز ویب سائٹ ’دی کرنٹ‘ کے مطابق یہ واردات سوات موٹروے پر کٹلانگ انٹرچینج کے قریب ہوئی۔
دو بھائی وقاص الدین اور رحیم الدین تیمر گرہ جانے والی اس بس میں سفر کر رہے تھے۔ راستے میں ان دونوں کی ایک اور مسافر کے ساتھ سیاسی بحث شروع ہو گئی اور نوبت جھگڑے تک پہنچ گئی۔ ایک بار دیگر مسافروں نے ان تینوں کے درمیان بیچ بچاﺅ کرا دیا مگر بات یہیں تک نہ رکی۔
تیسرے نامعلوم مسافر نے فون کرکے اپنے رشتہ داروں کو کیٹلانگ انٹرچینج پر بلا لیا جنہوں نے وہاں اسلحے کے زور پر بس روک لی اور وقاص الدین اور رحیم الدین کو نیچے اتار کر ڈنڈوں سے بہیمانہ تشدد کا نشانہ بنانا شروع کر دیا۔ ملزمان نے دونوں کو پیٹنے کے بعد گولیاں مار دیں۔ رحیم الدین موقع پر ہی دم توڑ گیا جبکہ وقاص الدین کو انتہائی زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔