خلوت کے لمحات میں خلل ڈالنے پر نوجوان نے صفائی کرنے والے کی پٹائی کر دی
کنبرا(مانیٹرنگ ڈیسک) آسٹریلیا میں ایک نوجوان نے خلوت کے لمحات میں خلل ڈالنے پر صفائی کرنے والے کی پٹائی کر دی۔ ڈیلی سٹار کے مطابق یہ واقعہ آسٹریلوی ریاست کوئنزلینڈ کے شہر ساﺅتھ پورٹ میںپیش آیا جہاں 28سالہ سابق آرمی ایئرکرافٹ مکینک بلی ڈین فیلن ایک نائٹ کلب میں گیا اور وہاں ٹوائلٹس کی صفائی کرنے والے ورکر کی پٹائی کی۔
رپورٹ کے مطابق بلی ڈین فیلن ایک ٹوائلٹ میں کسی لڑکی کے ساتھ موجود تھا جب صفائی کرنے والا وہاں آ گیا اور ٹوائلٹ کے دروازے پر دستک دینی شروع کر دی۔ جب ورکر نے بارہا دستک جاری رکھی تو بلی ڈین فیلن شدید غصے کے عالم میں باہر نکلا اور وائپر کے ساتھ ہی ورکر کو بہیمانہ تشدد کا نشانہ بناڈالا۔
پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے اسے ساﺅتھ پورٹ مجسٹریٹس کورٹ میں پیش کر دیاجہاں سے اسے ایک سال قید اور 1500آسٹریلوی ڈالر(تقریباً2لاکھ 14ہزار روپے) ہرجانے کی سزا سنا دی گئی ہے۔ ہرجانے کی رقم متاثرہ صفائی ورکر کو ادا کی جائے گی۔