کوئیک سٹائل گروپ کی شازیہ منظور کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو نےسوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

کوئیک سٹائل گروپ کی شازیہ منظور کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو نےسوشل میڈیا پر ...
کوئیک سٹائل گروپ کی شازیہ منظور کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو نےسوشل میڈیا پر دھوم مچا دی
سورس: @instagram/thequickstyle

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اوسلو(ڈیلی پاکستان آن لائن)مشہور ڈانس گروپ کوئیک سٹائل نے پاکستانی معروف  گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے پر ڈانس کی ویڈیو شیئر کی جس نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی۔

تفصیلا ت کے مطابق ناروے کوئیک سٹائل ڈانسرز نے اپنے آفیشل انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک نئی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اس مرتبہ انہوں نے پاکستانی گلوکارہ شازیہ منظور کے گانے "بتیاں بجھائی رکھ دی "اور" امریکن میوزیکل بینڈ بلیک آئیڈ پیس کے گانے "بے بوٹ" کے ریمکس کا انتخاب کیا۔ جسے مداحوح کی جانب سے بے حد پسند کیا جا رہا ہے ۔ ویڈیو شیئر کرتے ہوئے انہوں نے اپنے مداحوں اوردنیا بھر میں موجود ڈانسرز کو اس ری مکس ٹریک پر ڈانس موو کا چیلینچ بھی دیا۔

View this post on Instagram

A post shared by Quick Style (@thequickstyle)

اس ویڈیو کو اب تک 1 ملین سے زائد بار دیکھا اور پسند کیا جاچکا ہے جبکہ یہ دیگر سوشل میڈیا پیجز پر بھی وائرل ہو رہی ہے۔

یاد رہے کہ "اس ڈانس گروپ نے بالی ووڈ گانے "کالا چشمہ" کے ایک خاص ڈانس اسٹیپ کو سوشل میڈیا پر اپلوڈ کیا تھا جس کے بعد کالا چشمہ اور کوئیک سٹائل سوشل میڈیا پر ٹرینڈ کرنے لگا . کوئیک سٹائل کے انہیں منفرد ڈانس سٹیپس کی وجہ سے انہیں  دنیا بھر میں بھرپور مقبولیت حاصل ہوئی ہے ۔

 اب کوئیک سٹائل جس بھی گانے کا انتخاب کر کے اس پر ڈانس کرتے ہیں وہ سوشل میڈیا کے مختلف پلیٹ فارمز پر ٹرینڈز میں شامل ہوجاتا ہے اب سے کچھ دن قبل اس گروپ نے بلوچی گلوکار وہاب بگٹی کے گانے "کنا یاری" پر بھی پرفارم کیا تھا جبکہ دبئی میں ان سے ملاقات بھی کی تھی۔

مزید :

تفریح -