پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں ہو سکتا، سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے ایف آئی آر پر سوال اٹھا دیا
اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) سینئر قانون دان بیرسٹر اعتزاز احسن نے عمران خان پر قاتلانہ حملے کی ایف آئی آر پر سوال اٹھادیا اور کہا کہ پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں ہو سکتا۔
نجی ٹی وی بول نیوز کے مطابق بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ میں عمران خان کی عیادت کیلئے گیا تھا ، عمران خان اب بھی تکلیف میں ہیں ، پولیس کی مدعیت میں مقدمہ درج نہیں ہو سکتا ،جو ایس ایچ او بھاگا ہو اس کے خلاف کارروائی ہونی چاہئے ، لگتا ہے اب معاملے کو سپریم کورٹ دیکھے گی ۔
بیرسٹر اعتزاز احسن نے کہا کہ اگر پڑوسی کو گولی لگی ہو تو عیادت کیلئے پارٹی سے اجازت نہیں لوں گا۔