وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سی سی پی او لاہور کواسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کی ہدایت کر دی
لاہور ( ڈیلی پاکستان آن لائن) سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو لے کر وفاق اور پنجاب میں چپقلش جاری ہے ، وفاقی حکومت نے ایک بار پھر سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر کو اسٹیبلشمنٹ ڈویژن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت دیدی۔
نجی ٹی وی " بول نیوز "کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے کہا گیا کہ بلا کسی تاخیر کے اسٹیبشلمنٹ ڈویژن رپورٹ کریں ۔ خیال رہے کہ وفاقی حکومت سی سی پی او لاہور کو پہلے بھی 4 بار اسٹیبلشمنٹ ڈویژن رپورٹ کرنے کا حکم دے چکی ہے ۔