پنجاب میں گورنر راج لگ سکتا ہے ، صدر راضی نہیں ہوتے تو قائم مقام صدر آ جائے گا ، وزیر داخلہ

پنجاب میں گورنر راج لگ سکتا ہے ، صدر راضی نہیں ہوتے تو قائم مقام صدر آ جائے گا ...
پنجاب میں گورنر راج لگ سکتا ہے ، صدر راضی نہیں ہوتے تو قائم مقام صدر آ جائے گا ، وزیر داخلہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) وفاقی وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ نے کہا ہے کہ حکومت پنجاب میں گورنر راج لگا سکتی ہے، صدر کا گورنر راج لگانے میں کوئی کردار نہیں، صدر کو وزیراعظم کی سفارش پر عمل کرنا ہو گا، اگر گورنر راج لگانے کیلئے صدر نہیں راضی ہوتا تو قائم مقام صدر آ جائے گا۔

"ہم نیوز" کے پروگرام ’بریکنگ پوائنٹ ود مالک‘ میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں ںے کہا کہ عمران خان کے دو ٹارگٹ ہیں، ایک آرمی چیف کی تعیناتی کو متنازعہ بنانا اور دوسرا سعودی ولی عہد کے دورہ پاکستان کو روکنا، سعودی ولی عہد پاکستان آئے گا تو ملک مستحکم ہوگا جو عمران خان نہیں چاہتا ہے، لانگ مارچ سے سعودی ولی عہد کا دورہ متاثر ہو سکتا ہے، عمران خان چاہتے ہیں کہ ملک ڈوب جائے۔

وفاقی وزیر داخلہ نے کہا کہ ارشد شریف کے قتل کی تحقیقات کرنے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کینیا گئی تھی، ارشد شریف کی والدہ کے اعتراض کے بعد جج نے اپنی آپ کو علیٰحدہ کیا،  اب چیف جسٹس کو ان کی جگہ کسی جج کو مقرر کریں گے، انکوائری کمیشن میں صحافی برادری سے بھی کوئی شامل ہوگا۔

رانا ثنااللہ نے کہا کہ کینیا سے واپسی کے بعد فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی نے مجھے بریفنگ دی، فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو ابھی کچھ اور چیزیں بھی تفتیش کرنا ضروری ہیں، ہوسکتا ہے فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی کو دبئی اور پھردوبارہ کینیا جانا پڑے، ارشد شریف پر ٹارگیٹڈ فائرنگ ہوئی ہے، فائرنگ کرنے والے کو یہ پتہ تھا کہ ارشد شریف کس سیٹ پر بیٹھا ہے؟

مزید :

قومی -