سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کیلئے بڑی مشکل،  مارک ووڈ کی شرکت مشکوک 

سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کیلئے بڑی مشکل،  مارک ووڈ کی شرکت مشکوک 
سیمی فائنل سے قبل انگلش ٹیم کیلئے بڑی مشکل،  مارک ووڈ کی شرکت مشکوک 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ایڈیلیڈ( ویب ڈیسک ) ٹی 20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل مرحلے کا آغاز ہونے والا ہے ، ورلڈ کپ ٹرافی خوش نصیب ٹیم سے صرف دو قدم کی دوری میں ہے  ، سیمی فائنل میں انگلینڈ اور بھارت  کامقابلہ ہو گا مگر مقابلے سے قبل ہی انگلش ٹیم کو بڑا جھٹکا لگ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق انگلینڈ کی ٹیم  کے فاسٹ باؤلرز  مارک ووڈ ایڈیلیڈ فٹنس مسائل کی وجہ سے ٹریننگ میں شریک نہیں ہو سکے  اور ان کی سیمی فائنل میں شرکت مشکوک ہو گئی ۔  32 سالہ کھلاڑی نے اب تک ورلڈ کپ کے  چار میچز میں 9 وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔   اس سے قبل ٹاپ آرڈرز بلے باز ڈیوڈ ملان سری لنکا کے خلاف اپنے آخری سپر 12 مقابلے کے دوران گروئن انجری کا شکارہو گئے تھے ، بائیں ہاتھ کے بلے باز نے اپنی ٹیم کو جیت میں بلے بازی نہیں کی ۔ 

انگلینڈ 10 نومبر کو ایڈیلیڈ اوول  میں  بھارت کیخلاف سیمی فائنل کھیلے گا۔