دوسری عالمی ہا ئیڈرو پاور کانفرنس دسمبر میں ہوگی

دوسری عالمی ہا ئیڈرو پاور کانفرنس دسمبر میں ہوگی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


  اسلام آباد (آن لائن)دوسری عالمی ہا ئیڈرو پاور کانفرنس دسمبر میں ہوگی،ملکی و غیر ملکی ماہرین، وفاقی وزرا، ادارے اور اعلی عہداران شرکت کریں گے،انرجی اپڈیٹ کے تحت دوسری عالمی ہائیڈرو پاور کانفرنس کا انعقاد دسمبر میں اسلام آباد کے مقامی ہوٹل میں کیا جائے گا۔ اس کانفرنس میں پرائیویٹ پاور انفراسٹریکچر بورڈ، واپڈا، انڑنیشنل ہائیڈرو پاور ایسوسی ایشن کا بھر پور تعاون حاصل ہے۔ اس کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی کمپنیاں شرکت کریں گی۔ اس موقع پر ہائیڈرو پاور کانفرنس کے انعقاد کے حوالے سے ایک تقریب گذشتہ دنوں اسلام ا?باد میں منعقد ہوئی جسکی صدارت وزیر اعظم کی ٹاسک فورس برائے توانائی کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے کی۔ اس موقع پر چیئرمین نیپرا توصیف ایچ فاروقی، پی پی ا?ئی بی کے سربراہ شاہجاں مرزا، کروٹ پاور کے ایڈوائزر این اے زبیری، کیو ک پاور کے سی ای او سلطان احمد اور دیگر نے شرکت کی۔ اس موقع پر کانفرنس کی مہم کا افتتاح کیا گیا۔ اس موقع پر شاہد خاقان عباسی نے کہاکہ اس وقت حکومت کی ترجیح ہائیڈرو پاورکو فروغ دینا ہے اور تمام منصوبے وقت پر مکمل کئے جائیں گے۔ اس موقع پر ایم ڈی پی پی ا?ئی بی نے کہاکہ اس وقت ملک میں نئے ڈیم کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے اور نئے منصوبوں کی تکمیل کے بعد ملک میں صاف بجلی کے حصول میں مدد ملے گی۔ اس موقع پر چیئرمین نیپرا نے کہاکہ ملک میں سستی بجلی کے حصول کیلئے ہائیڈرو پاور کے منصوبے بہت ضروری ہیں اور انکا وقت پر مکمل ہونے سے ہ میں مہنگے تیل کی خرید و فروخت سے بچا سکتے ہیں۔ اس موقع پر اپنے بیان میں ا?رگنائزنگ کمیٹی کے سربراہ محمد نعیم قریشی نے کہا انہوں نے کہا کہ اس کانفرنس کا مقصد تمام شراکت داروں کو جمع کرنا اور انکے مسائل کے حل کو تلاش کرنا ہے۔ انہوں نے کہاکہ پانی سے سستی اور صاف بجلی کے حصول کو ممکن بنایا جاسکتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ اس کانفرنس میں وفاقی وزرا، چیئرمین واپڈا، پی پی آئی بی کے ایم ڈی شاہجہاں مرزا، ڈائریکڑ ہائیڈرو ڈاکڑ منور اقبال، ادارے، اعلی عہداران اور دیگر بڑی تعداد میں شرکت کریں گے۔  
ہا ئیڈرو پاور کانفرنس