سندھ پریمئیر لیگ کی لندن میں لانچ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی  خصوصی شرکت 

سندھ پریمئیر لیگ کی لندن میں لانچ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی  خصوصی شرکت 
سندھ پریمئیر لیگ کی لندن میں لانچ، گورنر سندھ کامران ٹیسوری کی  خصوصی شرکت 

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لندن (مجتبیٰ علی شاہ )سندھ پریمئیر لیگ کی لندن میں لانچ تقریب ہوگئی ہے جس میں گورنر سندھ کامران ٹیسوری  نے  لانچ شو میں خصوصی شرکت  کی، اس موقع پر ان کاکہناتھاکہ سندھ پریمئیر لیگ کے انعقاد سے سندھ بھر میں کرکٹ کو فروغ ملے گا،پریمئیر لیگ کی افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی بلاول بھٹو زرداری اور اختتامی تقریب میں وزیراعظم انورالحق کاکڑ شریک ہونگے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ایس پی ایل میگا ایونٹ ہے جس سے سندھ کو فائدہ ہوگا، شاہد آفریدی سمیت پاکستان کے دیگر اہم کھلاڑی پریمئیر لیگ میں شامل ہونگے،نیشنل سٹیڈیم کراچی میں 14 سے 25 دسمبر تک کھیلے جائیں گے، سندھ کے ٹیلنٹ کو سامنے آنے کا موقع ملے گا۔

گورنر سندھ کا کہناتھاکہ سندھ پریمئیر روڈ شو کا انعقاد امریکہ کے شہروں میں بھی کیا جائے گا ، سیاسی جماعتوں کو ملک بیٹھ کر معاشی حل تلاش کرنے چائیں، اوورسیز پاکستانیوں کو حکمرانوں پر اعتماد کی کمی ہے، اوورسیز پاکستانیوں کا حکومت پر اعتماد بحال ہوجائے تو ہمیں آئی ایم ایف کی ضرورت بھی نہ پڑے۔

اس موقع پر سندھ پریمئیر لیگ کے چیئرمین عارف ملک کاکہناتھاکہ سندھ پریمئیر لیگ کے ڈریعے ضائع ہوتے ٹیلنٹ کو موقع فراہم کریں گے، ہر ٹیم میں سندھ کے پانچ کھلاڈیوں کو موقع دیں گے۔

مزید :

کھیل -برطانیہ -