سکیورٹی فورسز کا چترال میں آپریشن،2دہشتگرد ہلاک

سکیورٹی فورسز کا چترال میں آپریشن،2دہشتگرد ہلاک
سکیورٹی فورسز کا چترال میں آپریشن،2دہشتگرد ہلاک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

راولپنڈی (ڈیلی پاکستان آن لائن)  پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران 2 دہشتگرد ہلاک جبکہ 4 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق 7 اور 8 نومبر کی درمیانی شب سکیورٹی فورسز نے خفیہ معلومات پر ضلع چترال میں پاک افغان سرحدی علاقے ارسون میں آپریشن کیا، جس کے دوران دہشتگردوں سے شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق علاقہ میں بچے کھچےدہشتگردوں کی تلاش کیلئے آپریشن جاری ہے، مقامی افراد کی جانب سے سکیورٹی فورسز کے آپریشن کی تعریف کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں دہشت گردی کی لعنت کو ختم کرنے کا عزم کررکھا ہے۔

آسٹریلین کرکٹرز کی بیگمات کے بارے میں دلچسپ حقائق جاننے کے لیے یہاں کلک کریں

مزید :

دفاع وطن -