سموگ کے باعث پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10روز کیلئے بند 

Nov 08, 2024 | 12:40 PM

لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہورسمیت پنجاب کے مختلف شہروں میں سموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر 10روز کیلئے بند کر دیئے گئے۔

نجی ٹی وی چینل جیو نیوز کے مطابق سموگ کی تشویشناک صورتحال کے باعث پنجاب حکومت نے پارکس، تفریح گاہیں، عجائب گھر آج سے 10روز کیلئے بند کردیئے،جس کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا،نوٹیفکیشن کے مطابق پابندی 8نومبر سے 17نومبر تک لاگو رہے گی،خلاف ورزی پر گرفتاری اور جرمانے کی سزاہوسکتی ہے۔

مزیدخبریں