اسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان ریلوے کی اپ گریڈیشن کے سٹیٹ آف دی آرٹ ایم ایل ون( مین لائن ون) پروجیکٹ میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق کراچی سے پشاور سٹیٹ آف دی آرٹ2 الگ الگ ٹریک بچھانے پر1854ارب روپے کا تخمینہ،منصوبے کیلئے 85فیصد فنڈز چین، 15 فیصد پاکستان کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے ۔
"جنگ " کے مطابق چینی سفارتخانے اور پاکستان ریلوے کے مطابق کراچی سے پشاور تک سٹیٹ آف دی آرٹ الٹرا ماڈرن آنے جانے کیلئے الگ الگ ریلوے پٹڑی بچھانے کے منصوبے پر 6 ارب 67 کروڑ ڈالر ( 1854ارب پاکستانی روپے) لاگت کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔
دستاویز کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان اس منصوبے کی فنانسنگ کے لیے اعلیٰ سطح پر رابطے کئے جا رہے ہیں اور امید ہے کہ جلد ہی معاہدے کو حتمی شکل دی جائے گی۔ چین کی جانب سے 6.7 بلین ڈالر مالیت کے اس منصوبے کے لئے 2.3 فیصد شرح سود پر قرض فراہم کیا جائے گاجس میں سے 85 فیصد فنڈز چین فراہم کرے گا جبکہ 15 فیصد فنڈز پاکستان کی جانب سے فراہم کیے جائیں گے۔