لاہور( ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے آسٹریلیا کیخلاف ایڈیلیڈ میں 28 سال بعد ون ڈے میچ میں فتح پر مبارکباد دی ہے-
وزیر اعلیٰ نے قومی کرکٹ ٹیم کو شاباش دی اور حارث رؤف،صائم ایوب اور عبداللہ شفیق کی شاندار کارکردگی کو سراہا-
وزیراعلی مریم نواز نے کہاکہ امید ہے پاکستانی کرکٹ ٹیم فتح کا تسلسل برقرار رکھے گی۔