عشقِ نامراد ،کیپٹن نے بریگیڈیئر باپ سمیت پورا خاندان ماردیا

عشقِ نامراد ،کیپٹن نے بریگیڈیئر باپ سمیت پورا خاندان ماردیا
عشقِ نامراد ،کیپٹن نے بریگیڈیئر باپ سمیت پورا خاندان ماردیا

  


راولپنڈی ( مانیٹرنگ ڈیسک ) پاک فوج کے ریٹائرڈ بریگیڈیئرسکندر علی خان اور ان کے اہل خانہ کا قاتل اُن بیٹا ہی نکلا۔ انہیں تیس ستمبر کو قتل کیا گیا تھا ۔پولیس کے مطابق بریگیڈیئر ریٹائرڈ سکندر علی خان کے بیٹے ملزم کیپٹن حیدر علی نے اپنے اہل خانہ کے قتل کا اعتراف کرلیا ہے اور بتایا ہے کہ وہ پسند کی شادی کرنا چاہتا تھا لیکن والدین راضی نہیں تھے ،قتل کی رات اس کا والد سے جھگڑا ہوا اور سیخ پا ہو کر والد کا گریبان پکڑ لیا جس پر والدہ اور بہنوں نے روکا تو وہ مزید طیش میں آگیا ۔ ملزم حیدر علی نے پولیس کو بتایا کہ اس نے والدین اور دونوں بہنوں کو چائے میں نشہ آور چیز پلائی اور ان کے بے ہوش ہونے پر سب پر باری باری ایک گولی چلائی اور ان ابدی نیند سلا دیا۔ 

مزید : راولپنڈی