زیادہ پیداوار کےلئے کسان بروقت زمین کی تیاری کریں، محکمہ زراعت

زیادہ پیداوار کےلئے کسان بروقت زمین کی تیاری کریں، محکمہ زراعت

لاہور (کامرس رپورٹر)حکومت کی جانب سے گندم کے کاشتکاروں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ زیادہ پیداوار حاصل کرنے کے لیے بروقت زمین کی تیاری شروع کردیں۔حکومت نے کاشتکاروں کو ہدایت کی ہے کہ بارانی علاقوں میں بارش کی صورت میں کھیت میں گہرا ہل چلا کر وتر کو محفوظ کریں۔ کاشتکارگلی سڑی کھاد ڈال کر اچھی طرح ملادیں اور زیادہ پیداواری صلاحیت کا بیج اور کھاد کا انتظام کریں۔ پنجاب کے تمام بارانی علاقوں کے لیے محکمہ زراعت کی منظور شدہ گندم کی اقسام جی اے دو ہزار دو، عقاب دو ہزار، این اے آر سی دو ہزار نو، این آر سی دو ہزار گیارہ، بارس دو ہزار نو اور دھرابی کی کاشت بیس اکتوبر سے پندرہ نومبر جبکہ چکوال پچاس کی کاشت پندرہ اکتوبر سے پندرہ نومبر تک کریں۔

مزید : کامرس