مٹرکی کا شت سے قبل ز مین میں ہل چلا کر اور سہا گہ پھیر کر ہمو ار کر لیا جائے‘ زرعی ما ہرین

مٹرکی کا شت سے قبل ز مین میں ہل چلا کر اور سہا گہ پھیر کر ہمو ار کر لیا جائے‘ ...

سرگودھا(اے پی پی) زرعی ما ہرین نے کہا ہے کہ مٹر کے کا شت کا رو ں کو چا ہیے کہ کا شت سے قبل ز مین میں ہل چلا کر اور سہا گہ پھیر کر ہموا ر کر لیں۔ ایک ما ہ قبل گو بر کی گلی سڑ ی کھا د 10ٹن فی ایکڑ کھیت میں ڈا لیں اور ہل چلا کر ز مین میں ا چھی طرح ملا نے کے بعد آ بپاشی کر دیں۔ و تر آ نے پر کھیت میں دو یا تین مر تبہ ہل چلا کر سہا گہ چلائیں تا کہ ز مین نر م ہمو ار ہو جا ئے۔ اگیتی اقسام کی کا شت کیلئے 30تا35کلو گرا م بیج فی ایکڑ جبکہ در میا نی اقسام کیلئے 20تا 25کلو گرا م بیج فی ایکڑ استعما ل کریں۔ بو ائی کیلئے ز مین میں تین فٹ چوڑی پٹڑ یا ں بنا کر دو نو ں جا نب بیج کا شت کر یں۔ مٹر کی ا چھی پیداوا ر لینے کیلئے کھیت میں ایک یو ر یا ،ڈیڑھ بو ر ی سپر فا سفیٹ اور ا یک بو ر ی پو ٹا شیم سلفیٹ استعما ل کریں۔ ز مین کی تیا ر ی کے وقت سپر فا سفیٹ اور پو ٹا شیم سلفیٹ کی پو ر ی مقدا ر اور یو ر یا کی ایک تہا ئی مقد ار ڈا لیں۔

 جبکہ یور یاکی بقا یا ایک تہا ئی مقدا ر پو د وں کی بڑ ھوتر ی کے وقت اور ایک تہا ئی پھو ل آ نے پر ڈا لیں۔ فصل کی آ بپا شی پر خصو صی تو جہ د یں، ا س فصل کیلئے 4سے 5آبپاشیاں مناسب ہوتی ہیں۔

 جڑی بو ٹیوں کی تلفی کیلئے 3سے 4با ر گو ڈ ی کریں۔ مٹر کی فصل کو ضرررساں کیڑوں اور بیمار یو ں کے حملہ سے محفو ظ ر کھنے کیلئے ۔محکمہ زراعت تو سیع و پیسٹ وا ر ننگ کے مقا می عملہ کی سفارشات پر عمل کریں۔

مزید : کامرس