اینگرو، تبدیلی کے لیڈر کی جانب سے I Am The Changeمہم کا اعلان
لاہور( پ ر)اینگرو کی جانب سے کم مراعات یافتہ افراد کی تعلیم ، صحت اور روزگار کے مسائل کے حل کیلئے انفرادی طورپر کام کرنے والے افراد کوششوں کو سراہنے کیلئے I am The Change 'نامی مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ اس مہم کا آغاز بلا گرز اور میڈیا کے افراد سے ملاقات میں کیا گیا۔I Am The Changeدراصل ایسے پاکستانی افراد اور اداروں کے درمیان ڈیجیٹل مقابلہ ہے۔ جنہوں نے بے غرض جدوجہد کے ذریعے بہتر کل کی خاطر باہمی تعاون کیا ہے۔ یہ لوگ ہیں جو تعلیم صحت اور روزگار جیسے اہم میدانوں میں طویل المدت سرمایہ کاری کے ذریعے تبدیلی لانا چاہتے ہیں۔اس موقع پر اپنے خطاب میں مہمان خصوصی جناب سرفراز اے رحمن،CEO، اینگرو فوڈز نے کہا، ”ہم تبدیلی کی خاطر پوری ذمہ داری سے آنے والے کل میں سرمایہ کاری پر پورا یقین رکھتے ہیں۔ ہماری کاروباری حکمت عملی بھی دیرپا مستقبل اور اپنے اسٹیک ہولڈرز کی توقعات سے بڑھ کر ان کی خدمت کے ہمارے فلسفے کے عین مطابق ہوتی ہے۔ ہم جس کمیونٹی میں کام کرتے ہیں۔ وہاں کی فلاح اور ترقی کی بھرپور ذمہ داری لیتے ہیںاورI Am The Change'ایسے افراد اور اداروں کے لئے جو ہماری میزبان کمیونٹیز کے باہر کام کرتے ہیں۔ کے لئے ہماری کوششوں کی تفصیلی اور نمایاں جھلک ہے۔ اس اقدام کے تحت ہماری کاوش ان ہیروز کے لئے ہے۔ جو غیر نمایاں ہیں تاکہ وہ زیادہ سے زیادہ افراد کے لئے اپنی خدمات کا دائرہ وسیع کرسکیں۔
جس کی وجہ سے امن وامان سینی ٹیشن ‘ پینے کے صاف پانی ‘ رہائش‘ تعلیم اور صحت سمیت دیگر کئی طرح کے مسائل جنم لیتے ہیں ۔ جس سے شہروں کا انفراسٹرکچر متاثر ہوتا ہے۔ شہری آبادی میں ہونے والے تیز رفتار اضافہ کی وجہ سے ماحولیات پر بھی منفی اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
اور اس کے ساتھ ساتھ ٹریفک میں اضافہ اور دھوئیں کی وجہ سے دمہ ‘ کینسر ‘ آنکھوں اور جلد وغیرہ کی انفیکشن کی بیماریوں بڑھ جاتی ہیں ۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ دیہات سے شہروں کی جانب نقل مکانی میں کمی کیلئے دیہی علاقوں میں روزگار کی فراہمی اور دیگر سہولتوں میں اضافہ کیلئے منصوبہ بندی کی ضرورت ہے۔ تاکہ ان مسائل سے بچا جاسکے اور اس کے علاوہ اس سے غربت کے خاتمہ میں بھی مدد ملے گی۔