بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگاواٹ تک پہنچ گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور ( کامرس رپورٹر) ملک میں بجلی کا شارٹ فال چار ہزار میگا واٹ تک پہنچ گیا ہے،پنجاب میں بارہ سے اٹھارہ گھنٹے کی طویل غیراعلانیہ لوڈشیڈنگ سے عوام کو شدید مشکلات کا سامنا ہے۔ترجمان این ٹی ڈی سی کے مطابق ملک میں بجلی کی پیداوار تیرہ ہزار پانچ سو اور طلب سترہ ہزار پانچ سو میگا واٹ ہے اس طرح قلت بڑھ کر اب چار ہزار میگا واٹ تک جا پہنچا ہے،بجلی کی قلت میں اضافے سے لاہور شہر میں لوڈشیڈنگ کا دورانیہ دس سے بارہ گھنٹے ہونے سے شہری عذاب بتلا ہیں ۔صوبے کے بڑے شہروں میں چودہ سے سولہ گھنٹے جبکہ دیہی علاقوں میں اٹھارہ گھنٹے بجلی بندش ہو رہی ہے۔
دیہی علاقوں میں ٹیوب ویلز بند ہونے سے زراعت کا شعبہ بھی بری طرح متاثر ہو رہا ہے۔

مزید :

کامرس -