باغبانی کی برآمدات کو دس سال کے دوران 7 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے

باغبانی کی برآمدات کو دس سال کے دوران 7 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (اے پی پی) باغبانی کے شعبہ میں تحقیق اور جدید ٹیکنالوجی کے فروغ سے شعبہ کی برآمدات کو آئندہ دس سال کے دوران 7 ارب ڈالر تک بڑھایا جاسکتا ہے۔ تحقیق کو مفروغ دیکر شعبہ کی کارکردگی میں سالانہ 100 فیصد تک اضافہ ممکن ہے۔ اس وقت باغبانی کے شعبہ کی برآمدات کا حجم 625ملین ڈالر ہے۔ ملک میں باغبانی کے کاروبار کی ترقی کیلئے آل پاکستان فروٹس اینڈ ویجیٹیبل ایکسپورٹرز ‘ امپورٹرز اینڈ مرچنٹ ایسوسی ایشن ( پی ایف وی اے) اور ملک کی تین زرعی یونیورسٹیز کے مابین مفاہمت کی یادداشت پر دستخط کئے گئے ہیں جن میں جامعہ زرعیہ فیصل آباد ‘ کراچی اور ٹنڈو جام شامل ہیں۔ ایم او یو کے تحت زرعی یونیورسٹیز اور پی ایف وی اے باہمی اشتراک سے کانفرنسز کا انعقاد کریں گی اور تمام سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے آئندہ دس سال کے لئے ریسرچ اور ڈویلپمنٹ کی منصوبہ بندی کی جائے گی جبکہ یونیورسٹیز میں نئے پھولوں اور پودوں کی تیاری کے ذریعے باغبانی کے شعبہ کی پیداوار بڑھانے کیلئے بھی اقدامات کئے جائیں گے باغبانی کے شعبہ کی پیداوار اور برآمدات میں اضافہ کے ذریعے قیمتی زرمبادلہ کما کرملکی معیشت کو مستحکم کیا جاسکتا ہے۔

مزید :

کامرس -