دو سالوں کے درمیان تین ارب چھیاسٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی گندم برآمد کی گئی

دو سالوں کے درمیان تین ارب چھیاسٹھ کروڑ تیس لاکھ ڈالر کی گندم برآمد کی گئی ...

                                                                         اسلام آباد(آن لائن) وزارت تجارت نے گزشتہ دو سالوں میں پاکستان سے بیرون ممالک مجموعی طورپر 61794.928 میٹرک ٹن گندم بھیجی جس کی مجموعی مالیت 3ارب 66 کروڑ 30لاکھ امریکی ڈالر سے زائد بنتی ہے ۔ پیر کو آن لائن کو موصول ہونے والی دستاویزات کے مطابق وزارت تجارت نے 2010-11ءمیں 46042.617 میٹرک ٹن جبکہ 2011-12ءمیں 15752.311میٹرک ٹن گندم باہر کے ممالک کو برآمد کی جبکہ 2010ءمیں زیادہ گندم برآمد کی گئی۔ آن لائن کو ملنے والی دستاویزات کے مطابق پاکستان نے 2010-11ءمیں 3ارب 12کروڑ 80لاکھ امریکی ڈالرجبکہ 2011-12ءمیں 53کروڑ 40لاکھ امریکی ڈالر مالیت کی گندم برآمد کی اسی طرح مجموعی طور پر پاکستان نے گزشتہ دو سالوں میں 3ارب 66کروڑ 30لاکھ امریکی ڈالر سے زائد کی برآمد کی گئی ۔

مزید : کامرس